11 فروری 2012 - 20:30

لندن ميں سيکڑوں لوگوں نے بحريني عوام کي حمايت ميں مظاہرہ کيا ہے -

ابنا: سنيچر کي شام لندن ميں ہونے والے اس مظاہرے ميں بڑي تعداد ميں برطانوي شہريوں نے شرکت کي - مظاہرين نے بحريني عوام کے ساتھ يک جہتي کا اعلان کيا - مظاہرين نے مطالبہ کيا کہ بحرين کے عوام کے بنيادي حقوق تسليم کئے جائيں –

مظاہرين نے اعلان کيا کہ بحرين کے عوام کو بھي اپنے حکام کے انتخاب کا حق ملنا چاہئے - قابل ٍذکر ہے کہ مشرق وسطي اور شمالي افريقا ميں اسلامي بيداري کي لہر شروع ہونے کے بعد بحرين کے عوام نے بھي جمہوريت اور اپنے بنيادي حقوق کے لئے تحريک شروع کي - ان کي تحريک کي سرکوبي کے لئے مارچ دو ہزار گيارہ ميں سعودي عرب اور بعض ديگر عرب ملکوں نے اپنے فوجي بحرين روانہ کئے ہيں  جن کي وحشيانہ کاروائيوں ميں بڑي تعداد ميں بحريني عوام شہيد ہوچکے ہيں –

امريکا اور برطانيہ نے بھي جو خود کو ڈيموکريسي اور جمہوريت کا حامي بتاتے ہيں، بحريني عوام کي سرکوبي ميں آل خليفہ حکومت کا کھل کے ساتھ ديا ہے اور اب بھي اس ظالم اور عوام مخالف حکومت کي پشتپناہي کررہے ہيں.

.......

/169